Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شوہر کے حملہ میں بیوی ہلاک ساس زخمی

شوہر کے حملہ میں بیوی ہلاک ساس زخمی

حیدرآباد 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور سا س پر تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی ہلاک اور ساس شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واردات وشاکھاپٹنم کے گاجواکا علاقہ کے راجو نگر میں پیش آئی۔گنیش نامی شخص نے کل رات تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا اور فرار ہوگیا ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ۔پولیس نے مفرور گنیش کی تلاش کا کام بھی شروع کردیا۔حملہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT