Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے رقم دینے سے انکار پر بیوی کی خودسوزی

شوہر کے رقم دینے سے انکار پر بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) گھریلو اخراجات کیلئے رقم دینے سے شوہر کے انکار پر خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس حدود کے ضیاء گوڑہ علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ لاونیا جو ضیاء گوڑہ علاقہ کے ساکن پاپیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاندان مزدور پیشہ ہے ۔ 25 اپریل کے دن لاونیا نے گھریلو اخراجات کیلئے اپنے شوہر سے 2 ہزار روپئے طلب کئے تاہم شوہر نے بیوی کو رقم دینے سے انکار کردیا اور ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کا اطمینان دلایا تاہم خاتون اس بات سے مطمین نہیں ہوئی اور دونوں میاں بیوی میں بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ کلثوم پورہ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT