Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ظلم کا شکار بیوی کی خودکشی

شوہر کے ظلم کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) شوہر کی مارپیٹ اور لاپرواہی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ انیتا جو سرور نگر بھگت سنگھ نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ انیتا نے 21 اگست کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ انیتا شوہر کی مار پیٹ سے تنگ آچکی تھی اس کا شوہر گھریلو اخراجات کیلئے رقم نہیں دیتا تھا اور بچوں کے متعلق لاپرواہی کرتا تھا اور اس خاتون کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

بلندی سے گرنے والے ویلڈر کی موت
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ محمد جہانگیر جو پیشہ سے ویلڈر تھا ۔ پدماوتی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص ایک ٹیلی ویژن نیوز چیانل کی عمارت کے قریب عمارت میں کام کر رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق یہ شحص لفٹ کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT