Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے قتل کی سازش ناکام، خاتون سمیت 7گرفتار

شوہر کے قتل کی سازش ناکام، خاتون سمیت 7گرفتار

حیدرآباد۔/14جولائی، ( سیاست نیوز) شوہر کے قتل کی سازش کرنے والی خاتون کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے اس سازش کو بے نقاب کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں پور کے علاقہ میں ایک پٹرول پمپ چلانے والے شیام سندر ریڈی کے قتل کی سازش تیار کی گئی تھی اور اس میں اصل سازشی اس کی بیوی بتائی گئی ہے۔ پولیس نے واسو دیو ریڈی نامی شخص کے بشمول 7افراد کو گرفتار کررلیا اور ان کے قبضہ سے تلواروں اور دیگر مہلک ہتھیارضبط کرلئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ خاندانی جھگڑے ہی اس سازش کی وجہ ہے۔ تاہم واسو دیو ریڈی اور شیام سندر ریڈی کی بیوی اور ان کے درمیان دشمنی کی وجوہات کا پولیس پتہ چلا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT