شوہر کے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) شوہر کے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ مائیلار دیوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ کویتا نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کویتا چندر شیکھر کی بیوی تھی۔ نومبر 2022 میں ان کی شادی ہوئی تھی اور 10 لاکھ روپئے نقد رقم،15 تولہ سونا اور دیگر گھریلو سامان دیا گیا تھا۔ شادی کے دو ماہ بعد سے کویتا کو زائد جہیز کیلئے ہراساں کیا جانے لگا ۔ کویتا کو چندرشیکھر کے ناجائز تعلقات کا پتہ چلا اور اس نے شوہر سے دریافت کیا۔ اس پر چندر شیکھر کویتا کو اذیت پہنچانے لگا اور مزید 20 لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے لگا۔ بہنوئی کے مطالبہ پر کویتا کے بھائی نے 5 لاکھ روپئے دیئے باوجود اس کے شدید ہراسانی اور شوہر کے ناجائز تعلقات سے کویتا دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ع