شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا اور پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر بیوی کے قتل کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے اس قاتل شوہر کے چہرے کو بے نقاب کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شاردھا اس کے شوہر سومیشور کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔ سومیشور اور شاردھا ان کے دو بچوں کے ساتھ پدا چیرلہ پلی علاقہ میں رہتے تھے۔ یہ خاندان جنگاؤں سے کئی سال قبل چیرلہ پلی منتقل ہوگیا تھا گزشتہ چند روز سے ان میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا اور آج جھگڑے سے تنگ آکر سومیشور نے بیوی کا دامن پکڑا اور باتھ روم میں لے جاکر اس کا قتل کردیا اور اس کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔