شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   


حیدرآباد: میاں پور کے علاقہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ جنگا اماں کا اس کے شوہر ناگاریا نے قتل کردیا۔ جنگا اماں میاں پور میں رہتی تھی جس کا تعلق تانڈور وقارآباد سے ہٹایا گیا ہے۔ کل رات میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی پر حملہ کردیا اور فرار اختیار کرلی۔ سرپر گہرے زخم آنے کے سبب جنگا اماں فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔