شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد : کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شوہر نے بیوی کا قتل کردیا اور نعش کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ یکم جنوری کو پیش آئے اس قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب مکان میں گھریلو ملازمہ نے مکان مالک کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون شراوتی جو حیدر نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیشورعرف شیکھر کی بیوی تھی ، اس خاتون کا قتل کردیا گیا اور شوہر پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 5 ڈسمبر شیکھر اس کی بیوی کے ہمراہ شکایت گذار کے مکان میں کرایہ سے داخل ہوا ، 9ہزار روپئے ماہانہ کرایہ پر اس نے کمرہ حاصل کیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کے بعد شوہر نے انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ جس نے ایک چادر میں نعش کو لپیٹ کر گھر کا سامان لے کر فرار ہوگیا ، پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔