شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد: ضلع رنگا ریڈی کی یاچارم پولیس حدود میں شوہر کے ہاتھوںبیوی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ بات بات پر جھگڑا کرنے والی خاتون کا اسکے شوہر نے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق 50 سالہ رماوت سینو نے 45 سالہ بیوی للیتا پر کلہاڑی سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ ان دونوں کو ایک لڑکا اور دو لڑکیاں ہیں۔شوہر کے شراب پینے پر دونوں میں اکثر جھگڑاہوتا تھا۔