Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں زخمی بیوی کی موت

شوہر کے ہاتھوں زخمی بیوی کی موت

حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) نریڈمیٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ ورا لکشمی اپنے شوہر گنیش کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی ۔ گنیش اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا اور اس بات پر اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔یہ لوگ پرگتی نگر نریڈمیٹ میں رہتے تھے ۔ کل بھی دونوں میاں بیوی بحث و تکرار کے بعد آپس میں الجھ پڑے اور گنیش نے پتھر سے وار کرتے ہوئے ورا لکشمی کو شدید زخمی کردیا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ یہ خاندان سوریہ پیٹ ضلع نلگنڈہ کا متوطن تھا ۔

TOPPOPULARRECENT