Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں نذر آتش بیوی کی موت

شوہر کے ہاتھوں نذر آتش بیوی کی موت

حیدرآباد۔/26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) افضل گنج کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلاڈالا۔ پولیس ذرائع کے مطابق افضل گنج کے علاقہ رسالہ عبداللہ میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں 25 سالہ سونو اپنے شوہر کی جانب سے زندہ جلادی گئی۔ سونو رسالہ عبداللہ علاقہ کے ساکن مہیش کی بیوی تھی۔17ڈسمبر کو میاں بیوی کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا  تھا اور بحث و تکرار کے بعد برہمی کے عالم میں مبینہ طور پر بیوی نے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT