Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / شپت بھردواج ‘ شوٹنگ ورلڈ کپ جیتنے کے خواہشمند

شپت بھردواج ‘ شوٹنگ ورلڈ کپ جیتنے کے خواہشمند

نئی دہلی 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی شوٹر شپت بھردواج حالانکہ اپنی عمر سے نوجوان ہیں لیکن وہ اپنی کامیابیوں کے تعلق سے بڑے خواب رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی ایس ایس ایف کے تین ورلڈ کپس میں سے کم از کم ایک میں کامیابی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ گذشتہ دو سال میں انہوں نے شوٹنگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے 14 سال کی عمر کے باوجود انہیں سینئر ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ انتخاب بجائے خود ایک ریکارڈ ہے ۔ ایک صحافی جوڑے کے فرزند شپت سینئر زمرہ میں پہلی مرتبہ مقابلہ کرنے کے منتظر ہیں ۔ وہ دہرہ دون میں پیدا ہوئے اور وہ دہلی میں 23 فبروری سے ایک ٹورنمنٹ میں سینئر ٹیم کیلئے مظاہرہ کرینگے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT