Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شکاگو میں حکماء ہربل ہیلت کانفرنس

شکاگو میں حکماء ہربل ہیلت کانفرنس

ساری دنیا میں متبادل ادویات نظام کی مقبولیت ، ڈاکٹر اوصاف سعید
شکاگو ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حکماء ہربل لیاب جو امریکہ میں پہلا ہندوستانی روایتی ہربل ادویات تیار کرنے والا ادارہ ہے اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر 26 مارچ کو حکماء ہربل لیاب ہیلت بیداری چوٹی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ یہ کانفرنس النیوس ایڈشن کے شالیمار بنکویٹ ہال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی ۔ شکاگو میں قونصل جنرل ہند ڈاکٹر اوصاف سعید مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ متبادل ادویات کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس کی خوبیوں کی وجہ سے مقبولیت بھی ہورہی ہے ۔ ساری دنیا میں اب متبادل ادویات کی مانگ بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے ایک علحدہ وزارت آیوش تشکیل دیا ہے تاکہ آیوروید میں تعلیم اور ریسرچ کو فروغ دیا جاسکے ۔ یوگا ، یونانی ، سدھا ، ہومیو پیتھی ( آیوش ) اور دیگر متبادل ادویات نظام کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر اوصاف سعید نے حکماء ، ہربل لیاب کو مبارکباد دی کہ اس لیاب کا گذشتہ سال افتتاح ہوا تھا اس نے عموماً ہربل ادویات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے خاص کر کم وقت میں قلب کے امراض کے لیے ادویات سازی میں ملکہ حاصل کرلیا ہے ۔ انہوں نے ہربل ادویات کی افادیت اور اہمیت کی جانچ کے لیے ریسرچ کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس کانفرنس میں صحت سے متعلق کئی سوالات کئے گئے جن کا حکماء ہربل لیاب نے معلومات آفریں اطمینان بخش جواب دئیے ۔ حکماء ہربل لیاب ویسٹ شکاگو النیوس میں قائم ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT