Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / شکاگو میں سیاست کی خطاطی نمائش کا جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں افتتاح

شکاگو میں سیاست کی خطاطی نمائش کا جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں افتتاح

راؤنڈ ٹیبل مذاکرات میں امت مسلمہ کیلئے سیاست کے تعلیمی وفلاحی پراجکٹس پر شرکاء کو معلومات کی فراہمی

شکاگو۔16مئی ( سیاست نیوز) امریکہ کے شہر شکاگو میں جشن حیدرآباد کے دوران آج سیاست آرٹ گیلری نے خطاطی کے نمونوں کی پہلی مرتبہ نمائش کی گئی ۔ ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ جناب زاہد علی خان ان تقاریب میں شرکت کیلئے شکاگو پہنچے جہاں حیدرآبادی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ہندوستانی قونصل جنرل ڈاکٹر اوصاف سعید کی سرپرستی میں جشن حیدرآباد تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں حیدرآباد کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ممتاز فنکاروں مسٹر نعیم صابری ‘ مسٹر فہیم صابری کی خطاطی کے نمونوں کے علاوہ مسٹر لطیف فاروقی کے کینورس پینٹنگس ‘ مسٹر نصیر سلطان کے کشیدہ کاری و کارچوب نمونوں اور مسٹر محمد مظہر الدین کے چوبی فن کے نمونوں کی نمائش کی گئی ۔ ڈاکٹر نوید اختر اور ان کی شریک حیات نصرت اختر نے جناب زاہد علی خان کی شکاگو آمد پر اتوار کی شام ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ جناب زاہد علی خان نے راؤنڈ ٹیبل مذاکرات کے دوران شرکاء کو روزنامہ ’’سیاست‘‘ کی طرف سے ملت مسلمہ کی تعلیمی ترقی ‘ روزگار اور دیگر مقاصد کیلئے چلائے جانے والے مختلف پروجکٹس سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بصیر ‘ ڈاکٹر ایم عمر ‘ خواجہ سراج الدین ‘ محمد عبدالعزیز ‘ ڈاکٹر الطاف اور سمیع صدیقی بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT