Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / شکاگو میں یوم خواتین کا انعقاد

شکاگو میں یوم خواتین کا انعقاد

شکاگو ۔ 24 مارچ (ای ۔ میل) اسوسی ایشن آف کلچر اینڈ لٹریچر شکاگو (محفل خواتین) کی جانب سے 19 مارچ 2016ء دوپہر 12 تا 5 بجے شام شکاگو کو اسٹریم ووڈ میں منایا گیا۔ تاریخی اعتبار سے یوم خواتین 8 مارچ 1909ء میں نیویارک میں ملبوسات کی ایک کمپنی میں خواتین کی ہڑتال سے شروع ہوا تھا۔ ہزاروں کوششوں سے وقت نے کروٹ بدلی۔ عورت نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ آج سماجی سیاسی غرضکہ ہر شعبہ میں عورت کامیاب نظر آرہی ہے۔ آج وہ وقت کے محدود دائرے میں بندھی ٹکی نظرنہیں آتی اور نہ ہی ندامت کی بارش میں بھیگی کھڑی نظر آتی ہے۔ آج عورت اس دور سے نکل چکی ہے۔ کل تک وہ کائنات گیر مایوسیوں کو اپنا مقدر مانتی تھی۔ آج زندگی کی بیکراں وسعتوں سے ہمکنار ہے۔ مہمان خصوصی سٹریم ووڈ کی میئر صدر مس Billie Roth نے اپنی طویل کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے محفل کو سراہا۔ پاپلر کریک لائبریری کی صدر نے لڑکیوں کی تعلیم کو ضروری قرار دیا۔ سی آئی ایکن اسوسی ایشن آف ریٹائرڈ ایشینز کی صدر ڈاکٹر طلعت خان نے یوم خواتین کیک کاٹا۔ اسوسی ایشن کی صدر غوثیہ سلطانہ نے خواتین کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے مدر ٹریسا، مشیل اوباما، پرنسس ڈائنا، اندرا گاندھی، بے نظیر بھٹو اور ملالا یوسف زئی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی قابلیت اور حوصلے کی داد دی۔ ڈھولک پر اپنی تہذیب کے گیت گائے گئے۔ فیشن شو کیا۔ رافل میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ شام 5 بجے خواتین نے رخصت لی۔ یوم خواتین ایک یادگار محفل رہی۔

TOPPOPULARRECENT