Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / شکتی مان کی موت ‘ بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ برقرار

شکتی مان کی موت ‘ بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ برقرار

دہرہ دون 21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہرہ دون پولیس کے گھوڑے شکتی مان کی موت کے بعد پولیس نے آج کہا کہ گھوڑے کو مارنے کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی گنیش جوشی کے خلاف مقدمہ کو اس کے منطقی انجام تک پہونچایا جائیگا ۔ دہرہ دون کے ایس ایس پی سدانند ڈاٹے نے کہا کہ شکتی مان کی موتکے باوجود بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا ۔ 14 مارچ کو بی جے پی کے مظاہرہ کے دوران پولیس سے تصادم کے وقت رکن اسبملی نے اس گھوڑے کے پیر پر مارا تھا جس پر وہ زخمی ہوگیا تھا ۔ جوشی کے خلاف متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کو گذشتہ ماہ ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔

 

پرتیوشا کیس کرائم برانچ کو دینے سے انکار
ممبئی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائی کورٹ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سٹی پولیس ٹی وی اسٹار پرتیوشا بنرجی کی مبینہ خودکشی کی ’’منصفانہ اور مناسب‘‘ تحقیقات کررہی ہے، آج اس معاملے کی انکوائری ممبئی پولیس کرائم برانچ کو منتقل کرنے سے انکار کردیا، جس کی مقبول اداکارہ کی ماں شوما بنرجی نے استدعا کی ۔ جسٹس این ایچ پاٹل اور جسٹس اے ایم بدر کی ڈیویژن بنچ نے کہا کہ ریکارڈز اور تحقیقاتی کاغذات دیکھنے کے بعد ہماری رائے ہے کہ کسی دیگر ایجنسی کو تحقیقات منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، عدالت نے شوما کی پٹیشن کو معرض التوا رکھا اور سب اربن بنگور نگر پولیس کو تحقیقات کے بارے میں پیش رفت رپورٹ 4 مئی کو یا اس سے قبل داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT