Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / شکست کیلئے ٹاس ذمہ دار : براڈ

شکست کیلئے ٹاس ذمہ دار : براڈ

ابو ظہبی ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش بولر اسٹوارٹ براڈ نے حالیہ ٹسٹ سیریز میں پاکستان کے مقابل اپنی ٹیم کی شکست کیلئے ٹاس کو ذمہ دار ٹھہرا دیا اور ساتھ ہی ایک انوکھی تجویز بھی پیش کر دی۔ براڈ کو یہ تجویز تب یاد نہیں آئی تھی جب انگلینڈ نے وطن میں آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں شکست دی۔ ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں براڈ نے کہا کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے نو ٹاس میں سے آٹھ جیتے، وہ تو کوائن کی بھی جانچ کرنے چلے گئے تھے۔ براڈ کہتے ہیں: ’’تیسرے ٹسٹ میں الیسٹر کک نے بولرز سے پوچھا کہ انھوں نے دونوں ٹسٹ میں ہیڈ کہا تھا، اب کیا کہیں؟ بولرز نے انھیں پھر سے ہیڈ کہنے کی تجویز دی مگر تیسرے ٹسٹ میں بھی قسمت مصباح پر مہربان رہی جس پر وہ خود بھی ہنس رہے تھے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT