Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / شکست کے بعد میرین لے پین سیاست سے سبکدوش ہوجائیں گی

شکست کے بعد میرین لے پین سیاست سے سبکدوش ہوجائیں گی

پیرس۔10 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں ہوئے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد نیشنل فرنٹ پارٹی کی رہنما میرین لے پین اب جلد ہی سیاست چھوڑ دیں گی۔مقامی میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق 27 سال کی لے پین نیشنل فرنٹ پارٹی کی رہنما ہیں اور انہیں پارٹی کے مستقبل کے رہنما کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ صدارتی انتخابات میں اعتدال پسند نظریے کے رہنما ایمینئل میکرون کو 66.06 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ مرین لے پین صرف 33.94 فیصد ووٹ حاصل کر پائیں۔لے پین نے بھی انتخابات ہارنے کے چند گھنٹے بعد ہی کہا تھا کہ پارٹی کو نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا آغاز وہ فوری طور پر کریں گی تاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں انہیں کامیابی حاصل ہو سکے ۔لے پین نیشنل فرنٹ پارٹی کی بانی جین لے پین کی پوتی ہیں۔       لی فگاروکے مطابق میرین لے پین چہارشنبہ کو جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات نہیں لڑنے کا اعلان کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ پارٹی کے صدر کے عہدے سے بھی استعفی دیں گی۔خبروں کے مطابق ایسا سمجھا جاتا ہے کہ لے پین اب اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ اگرچہ نیشنل فرنٹ پارٹی نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ لیکن پارٹی کے افسر نے بتایا ہے کہ اب وہ عوامی زندگی سے دور ہونا چاہتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT