Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / شکیب الحسن کی سنچری‘بنگلہ دیش کا مستحکم موقف

شکیب الحسن کی سنچری‘بنگلہ دیش کا مستحکم موقف

کولمبو۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آل راونڈر شکیب الحسن کی سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے اپنے 100 ویں ٹسٹ سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 467 رنز اسکور کرتے ہوئے 129 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں پہلی وکٹ کے لئے 54 رنز بناتے ہوئے ایک بہتر شروعات کی ہے۔ شکیب الحسن نے 116 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل ہیں۔علاوہ ازیں لوور آرڈر میں مصدق حسین نے 75 رنز بناتے ہوئے شکیب کا بہترین ساتھ نبھایا۔ میزبان بولروں میں کپتان رنگنا ہیراتھ اور سڈاکن نے فی کس 4 وکٹس لئے ۔ یادرہے سری لنکا نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے ہیں۔
مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ سے باہر
مانچسٹر۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں موناکو نے مانچسٹر سٹی کو حیران کن شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ میچ میں موناکو کی ٹیم نے پہلا گول آٹھویں منٹ میں بنایا جسے29ویں منٹ میں 2-0 کی برتری مل گئی۔71ویں میں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے خسارہ کم کیا لیکن 77ویں منٹ میں گول نے موناکو کو3-1  سے کامیابی دلا دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT