Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / شکیب اور داس نے بنگلہ دیش کو پروٹیز پر سبقت دلائی

شکیب اور داس نے بنگلہ دیش کو پروٹیز پر سبقت دلائی

Bangladesh cricketer Shakib Al Hasan (L) plays a shot as South Africa's wicketkeeper Quinton de Kock (R) looks on during the third day of the first cricket Test match between Bangladesh and South Africa at Zahur Ahmed Chowdhury Stadium in Chittagong on July 23, 2015. AFP PHOTO / Munir uz ZAMAN (Photo credit should read MUNIR UZ ZAMAN/AFP/Getty Images)

چٹگانگ ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شکیب الحسن اور لٹن داس نے چھٹی وکٹ کیلئے 82 رنز جوڑے جبکہ بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے مقابل پہلے ٹسٹ میں آج یہاں فرسٹ اننگز کی سبقت مل گئی۔ میزبانوں کی پہلی اننگز 326 پر اختتام پذیر ہوئی جو مہمانوں کی پہلی کوشش 248 کے مقابل 78 رنز کی اہم سبقت ہوئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ والوں نے دوسری اننگز شروع کی لیکن موسم ناسازگار ہونے کے باعث 22 ویں اوور میں 61/0 کے اسکور پر تیسرے دن کا کھیل قبل از وقت ختم کردینا پڑا۔ اوپنرز وان زیل 33 اور ڈین ایلگار 28 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش نے صبح میں اپنے کل کے اسکور 179/4 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور لنچ پر 252/5 تک پہنچ گئے ۔ ابتدائی سیشن کی واحد کامیابی میں ڈیل اسٹین نے میزبان کپتان مشفق الرحیم کو 28 پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ بعدازاں شکیب اور داس نے اپنی ٹیم کو مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ درمیانی سیشن میں بنگلہ دیش کے بقیہ پانچ وکٹیں گرگئے جس میں شکیب (47) نصف سنچری سے محروم رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمن داس نے ٹھیک 50 رنز بنائے۔ لوور آرڈر میں محمد شاہد نے تیزرفتار سے 25 رنز جوڑے اور 116.1 اوورز میں اننگز 326 پر سمٹ گئی، جو جنوبی افریقہ کے خلاف بنگلہ دیش کا بڑا اسکور ہے۔ اسٹین اور سائمن ہارمر نے سب سے زیادہ تین، تین وکٹیں لئے جبکہ ورنن فلانڈر کو دو وکٹ ملے ۔

TOPPOPULARRECENT