Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / شکیل احمد کے ’مسلم دہشت گرد ‘ ریمارک نامناسب بی جے پی برہم،کانگریس پر مذہبی امتیاز کا الزام

شکیل احمد کے ’مسلم دہشت گرد ‘ ریمارک نامناسب بی جے پی برہم،کانگریس پر مذہبی امتیاز کا الزام

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے ایک جنرل سکریٹری شکیل احمد نے آج اپنے ’’مسلم دہشت گرد‘‘ ریمارک کے ذریعہ ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا جس کے بعد بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس ملک کی فرقہ وارانہ تقسیم کی کوشش کررہی ہے اور اس ریمارک پر معذرت خواہی کا مطالبہ بھی کیا۔ شکیل احمد نے ٹوئیٹر پر ریمارک کیا تھا کہ ’’شکر ہے کہ انوپ چٹیا (الفا) اور چھوٹا راجن مسلمان نہیں ہیں۔ اگر وہ مسلمان ہوتے تو مودی حکومت کا کچھ اور ہی طرزبیاں ہوتا‘‘۔ بی جے پی کے ترجمان سمبیت پترانے کانگریس لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد نے ایک انتہائی شرمناک اور ناشائستہ تبصرہ کیا ہے اور وہ حتیٰ کہ دہشت گردوں کے بھی مذہبی خطوط پر امتیاز و تفریق کی کوشش کررہے ہیں۔ اس ریمارک پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد شکیل احمد نے وضاحت کی کہ وہ محض دہشت گردی کے مسائل پر بی جے پی اور مودی حکومت کے دوغلہ رویہ اور معیارات کو بے نقاب کرنا چاہتے تھے۔ بترا نے کہاکہ کانگریس محض معمولی سیاسی فائدوں کیلئے سماج کو ہندو اور مسلمان کے خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT