Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / شہاب الدین سے جیل میں ملاقات پر بہار اسمبلی میں ہنگامہ

شہاب الدین سے جیل میں ملاقات پر بہار اسمبلی میں ہنگامہ

پٹنہ ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے طاقتور لیڈر محمد شہاب الدین سے ملاقات کیلئے بہار کے ریاستی وزیر عبدالغفور کے صیوان جیل پہنچنے کے مسئلہ پر بہار مقننہ کے دونوں ایوانوں میں آج زبردست شور و غل اور ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ جب اپوزیشن بی جے پی نے عبدالغفور سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ تاہم وزیر اقلیتی امور اور آر جے ڈی کے رکن اسمبلی عبدالغفور نے بی جے پی کے مطالبہ کو مسترد کردیا اور کہا کہ اپنی پارٹی کے کسی سابق رکن پارلیمنٹ سے خیر سگالی ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے اور یہ کہ اگر موقع ملا تو وہ دوبارہ ان سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر چیف منسٹر نتیش کمار ایوان میں مو جود نہیں تھے۔ اپوزیشن لیڈر پریم کمار نے کہا کہ عبدالغفور نے جیل پہنچ کر ایک مجرم سے ملاقات کی ہے جس کے سبب بہار کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے ، چنانچہ انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ اگر وہ مستعفی نہیں ہوتے ہیں تو چیف منسٹر کو چاہئے کہ انہیں برطرف کردیں۔

TOPPOPULARRECENT