Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / شہاب الدین کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کی ہدایت

شہاب الدین کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ہدایت دی کہ متنازعہ آر جے ڈی لیڈر محمد شہاب الدین کو بہار کی جیل سے یہاں تہاڑ جیل کو منتقل کردیا جائے تاکہ ان کے خلاف دائر مقدمات میں آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جاسکے۔ جسٹس دیپک مصرا اور جسٹس امیتوا رائے کی بنچ نے حکومت بہار سے کہاکہ شہاب الدین کو اندرون ایک ہفتہ تہاڑ جیل منتقل کیا جائے اور کہاکہ آزادانہ اور منصفانہ شنوائی کو یقینی بنانے اس عدالت کا فرض اور ذمہ داری ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ شہاب الدین کے خلاف درج مقدمات کا ٹرائیل تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔ بنچ نے کہا کہ ہم ریاست بہار کو ہدایت دیتے ہیں کہ محمدشہاب الدین کو ڈسٹرکٹ جیل سیوان سے تہاڑ جیل دہلی کو منتقل کردیں۔

دہلی بی جے پی کا عآپ حکومت کیخلاف احتجاج
نئی دہلی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) اب جبکہ ایم سی ڈی چناؤ دو ماہ دور رہ گئے ہیں ، دہلی بی جے پی ورکرس نے آج سارے شہر میں احتجاج منظم کرتے ہوئے اروند کجریوال زیرقیادت عام آدمی پارٹی حکومت کے علامتی پتلے نذرآتش کئے۔ دہلی حکومت کو غیرمؤثر اور بدعنوان قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے حکومت پر وعدوں سے پھرجانے کا الزام عائد کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT