Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / شہاب الدین کو سیوان جیل سے منتقل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

شہاب الدین کو سیوان جیل سے منتقل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

نئی دہلی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آر جے ڈی کے متنازعہ لیڈر محمد شہاب الدین کو سیوان جیل سے بہار کے باہر کسی جیل کو منتقل کرنے سے متعلق مسئلہ پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔ تاہم جسٹس دیپک مصرا اور جسٹس امیتاوا رائے پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ آر جے ڈی لیڈر کے علاوہ بہار کے وزیر صحت و لالو پرساد یادو کے فرزند تیج پرتاپ یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے درخواست گذار کی استدعا پر علیحدہ غور کیا جائیگا ۔ یہ لوگ مبینہ طور پر ایک تصویر میں دکھائی دئے ہیں جو اخبارات میں شائع ہوئی تھی اور ان کے ساتھ دو ماہر نشانہ باز بھی تھے ۔ سینئر ایڈوکیٹ شانتی بھوشن نے سیوان سے تعلق رکھنے والے چندرا کیشور پرساد کی پیروی کرتے ہوئے بنچ کے روبرو کہا کہ عدالت کو یہ اختیار ہے کہ کسی قیدی کو ایک جیل سے ریاست کے باہر کسی دوسری جیل کو منتقل کردے ۔ پرساد کے دو فرزندان دو علیحدہ واقعات میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ درخواست گذار کا کہنا ہے کہ سماج سے ان قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے محفوظ رکھنے کیلئے یہ درخواست دائر کی گئی ہے ۔ یہ کیس بھی پپو یادو کیس سے مماثلت رکھتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT