Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / شہاب الدین کی تہاڑ جیل کو منتقلی

شہاب الدین کی تہاڑ جیل کو منتقلی

نئی دہلی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے متنازعہ لیڈر شہاب الدین کو سخت ترین حفاظتی انتظامات میں بذریعہ ٹرین آج صبح کی اولین ساعتوں میں دہلی لایا گیا اور تہاڑ جیل کی جیل نمبر 2 میں قید کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر بہار پولیس کی ایک ٹیم شہاب الدین کو سمپورنا کرانتی ایکسپریس کے ذریعہ سیوان جیل سے لائی تھی جو صبح 8 بجے یہاں پہونچے۔
شہاب الدین کو لے کر بہار پولیس ٹیم صبح 8:30 بجے تہاڑ جیل پہونچی جہاں طبی معائنہ کے بعد انہیں جیل نمبر 2 بھیج دیا گیا، جہاں محروس چند مشہور قیدیوں میں چھوٹا راجن بھی شامل ہے۔ محمد شہاب الدین کے خلاف 75 مقدمات زیردوران ہیں جن میں 45 فوجداری مقدمات ہیں۔ قبل ازیں 10 مقدمات میں مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ سپریم کورٹ نے انہیں سیوان جیل سے تہاڑ جیل منتقل کرنے کیلئے 15 فروری کو حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT