Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہاب ثاقب بارش کا آج دم بخود نظارہ متوقع

شہاب ثاقب بارش کا آج دم بخود نظارہ متوقع

حیدرآباد۔/13ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر میں شہاب ثاقب کی بارش کا سلسلہ 4ڈسمبر سے شرع ہوا جو 17 ڈسمبر تک جاری رہے گا، لیکن اس بارش کا دم بخود کردینے والا نظارہ کل بروز پیر کیا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی میٹرو آرگنائزیشن کے مطابق شہاب ثاقب کی بارش توقع ہے کہ رات 11بجکر 30 منٹ سے ہوگی۔ اس بارش کا نظارہ شب تاریک میں آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے۔ سالانہ شہاب ثاقب کا نظارہ ساری دنیا میں عوام 4ڈسمبر سے کررہے ہیں اور 17ڈسمبر تک جاری رہے گی۔ سورج غروب ہونے کے بعد 9بجے شب سے رات دیر گئے تک بارش ہوتی ہے بعض مقامات پر یہ دکھائی دیتی ہے بعض جگہ نہیں۔

TOPPOPULARRECENT