Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / شہباز شریف پارٹی کے صدر ہوں گے

شہباز شریف پارٹی کے صدر ہوں گے

لاہور ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے مسلم لیگ نواز کو اپنا نیا صدر منتخب کرنے کے نوٹس پر پارٹی کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو پارٹی کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ ہو گیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ سنہ 2002 کے تحت کوئی بھی نااہل شخص پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتا۔نواز شریف کی ا ہلیہ کلثوم نواز اور دختر مریم کے نام بھی اس عہدہ کیلئے زیرغور تھے۔

TOPPOPULARRECENT