Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / شہرحیدرآباد میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی

شہرحیدرآباد میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی

حیدرآباد 18فروری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں شراب پی کر رات دیر گئے گاڑی چلانے کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں بیشتر نوجوان حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے گئے ۔ کل رات ہائی ٹیک سٹی ‘ شلپا رامم علاقہ میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران پولیس نے 56 افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ۔ ہائی ٹیکس علاقہ میں میوزیکل ایونٹ میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔ ان میں سے بیشتر نے شراب پی تھی ۔ ان نوجوانوں نے حالت نشہ میں گاڑی چلائی جن کے خلاف پولیس نے چار گھنٹے تک یہ مہم چلائی ۔ پکڑے گئے افراد کی کاروں کو ضبط کیاگیا ۔ تین افراد کو میاں پور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے 40 کاروں اور دیگر گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT