Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہروں وٹاؤنس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر زور

شہروں وٹاؤنس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر زور

حیدرآباد کیلئے مزید دو ذخائر آب ضروری : چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد 12اکٹوبر( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے بڑے شہروں اور ٹاؤنس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے مسئلہ پر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس میں تلنگانہ کے بلدی کارپوریشن مختلف بلدیات ‘ شہروں اور ٹاؤنس میں پینے کے پانی کی سربراہی ‘ ڈرینج  پائپ لائنس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر پر اپنی اولین ترجیح مرکوز کی ۔ عہدیداروں کو مذکورہ مسائل کے تعلق سے ضروری ہدایات دیں ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ واٹر گرڈ کے ذریعہ تمام بلدیات ‘ ٹاؤنس اور شہروں کو پینے کا پانی سربراہ کیا جائیگا ۔ کریم نگر ‘ نظام آباد میونسپل کارپویشنس علاقوں میں زیر زمین ڈرینج پائپ لائنس کی تنصیب عمل میں لانے منصوبہ مرتب کرنے کی عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔ علاوہ ازیں شہری علاقوں میں غریب افراد کیلئے امکنہ جات کی سہولت فراہم کرنے پر منصوبہ تیار کرنے کا چیف منسٹر نے مشورہ دیا ۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ بنیادی سہولتوں سے متعلق شہر حیدرآباد کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں عوام کو درکار پینے کے پانی کی ضرورتوں کو پورا کرنے مزید دو ذخائر آب کی ضرورت ہے ۔ اس کیلئے وسائل اکٹھا کرنے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کی عہدیداروں کو اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT