Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / شہریارخان نے وقار یونس سے معافی مانگی

شہریارخان نے وقار یونس سے معافی مانگی

لاہور۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ وہ ایشیا کپ اور حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ کی جائزہ رپورٹ کا میڈیا میں افشاء ہونے پر پہلے ہی وقار یونس سے معافی مانگ چکے ہیں۔شہریار نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے وقار کو اپنے دفتر بلا کر معافی مانگی کیونکہ رپورٹ پی سی بی کی غلطی سے منظرعام پر آئی ۔پیر کو وقار کے مستعفی ہونے کے چند گھنٹوں بعد شہریار نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ’’میں نے اُن سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کو کہا۔وقار پاکستان کرکٹ کی پہچان ہیں اور انہوں نے ٹیم کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی‘‘۔ شہریار نے تحلیل شدہ سلیکشن کمیٹی کو بھی سراہا۔

TOPPOPULARRECENT