Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہری ترقیات میں خواتین کے رول میں اضافہ کا اعلان

شہری ترقیات میں خواتین کے رول میں اضافہ کا اعلان

انسداد شہر غربت ادارہ کے وفد کی کے ٹی آر سے ملاقات پر تیقن
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : وزیر بلدی نظم و نسق تلنگانہ کے ٹی آر نے شہری ترقیات میں خواتین کے رول میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انسداد شہری غربت کے ادارے ( میپما ) کی ملازمین سے آج کے ٹی آر نے حیدرآباد میں ملاقات کی ۔ اس ادارے کے ذریعہ خدمات انجام دینے والی ریسورس پرمنس ، کمیونٹی آفیسرس سے وزیر بلدی نظم و نسق نے ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہیں اپنے مسائل پیش کرنے کا بھر پور موقع فراہم کرتے ادارے کے ذریعہ مزید کیا سہولتیں چاہئے اس کی بھی معلومات حاصل کی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ میپما کے ذریعہ خدمات انجام دینے والی خواتین کے تعاون سے حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات پر موثر عمل آوری ہونے کا دعویٰ کیا ۔ خواتین کی خدمات سے استفادہ کرنے کے لیے مزید اسکیمات اور پروگرامس کا آغاز کرنے کا تیقن دیا ۔ شہری علاقوں میں قیام پدیر غریب عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود اور انہیں فراہم کی جانے والی امداد کے معاملے میں کے ٹی آر نے ادارے مسیما کی خواتین سے تفصیلات حاصل کی ۔ شہری علاقوں میں کچرے کی نکاسی میں عمل کئے جانے والے خشک و تری کچرے کو علحدہ کرنے کی مہم ۔ زچہ بچہ کی بہبود ، ٹیکہ اندازی مہم ، تغذیہ بخش غذا کی فراہمی ، سرکاری ہاسپٹلس میں زچگی کرانے کی شعور بیداری مہم ، پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ریسورس پرمنس نے کئی برسوں سے خدمات انجام دینے کے باوجود ان کی تنخواہیں معمولی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس میں اضافہ کرنے کی وزیر بلدی نظم سے اپیل کی ۔ کے ٹی آر آر نے تنخواہوں کے مسئلہ پر چیف منسٹر سے تبادلہ کرتے ہوئے اضافہ کرنے کا تیقن دیا ۔ شہری علاقوں کی ترقی اور حکومت کی اسکیمات سے غریب عوام کو فائدہ پہونچانے کیلئے مزید محنت و لگن سے کام کرنے کا کے ٹی آر نے ریسورس پرسنس اور کمیونٹی آفیسرس کو مشورہ دیا ۔۔
انسپکٹر پولیس کے تبادلے
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس حدود میں گیارہ انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ محمد شفیع الدین جنہیں حالیہ دنوں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ۔ سی سی آر پی سے تبادلہ کرتے ہوئے شمس آباد ڈیویژن کے ڈیٹکٹیو انسپکٹر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے ۔ رائے درگم پولیس انسپکٹر پر الزامات کے بعد انہیں خدمات سے ہٹادیا گیا تھا اور مادھاپور کے ایس او ٹی انسپکٹر کو رائے درگم پولیس اسٹیشن پر مقرر کیا گیا تھا ۔ کمشنر نے مادھاپور ایس او ٹی انسپکٹر کی حیثیت سے کے پرشوتم کا تبادلہ کیا ہے ۔ جبکہ مسٹر وی رماکرشنا کو بھی سی آر سے آئی ٹی سیل کی آنند ریڈی کا سی آئی سیل مسٹر سترایا کو کوکٹ پلی ٹریفک ، سرینواس چاری کو پولیس کنٹرول روم ڈی درگا پرساد ڈی پیٹ بشیر آباد ایم رامبالو سی سی ایس مادھاپور مسٹر رنگاریڈی آر جی آئی ایرپورٹ ٹریفک پولیس مسٹر جی ستیہ نارائنا پولیس کنٹرول روم اور رامچندر راؤ کو ٹریفک ایڈمن تبادلہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT