Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / شہری ہوا بازی مصنوعی سیارہ تکنیکی خرابیوں سے ناکام

شہری ہوا بازی مصنوعی سیارہ تکنیکی خرابیوں سے ناکام

سری ہری کوٹا 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی کوششوں کو آج اُس وقت ایک اور دھکا لگا جبکہ اُس کا خلاء میں روانہ کردہ آٹھواں ہوا بازی مصنوعی سیارہ ناکام ہوگیا۔ خلائی تحقیق کے ادارے اسرو کے بموجب اِس مصنوعی سیارہ کی ناکامی کا حادثہ تکنیکی خرابیوں کا نتیجہ ہے۔ اسرو کے صدرنشین کرن کمار نے کہاکہ یہ مہم کامیاب نہیں ہوسکی جبکہ مصنوعی سیارہ کے تمام نظام کامیابی سے کارکرد تھے لیکن اِس کی ناکامی کو تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ایک حادثہ قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے اِس کا حفاظتی خول علیحدہ کردیا گیا تھا۔ مصنوعی سیارہ کی یہ ڈھال شہری ہوا بازی مصنوعی سیارہ کا ایک حصہ تھی۔ مہم کی ناکامی کی دیگر وجوہات کی تحقیق جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT