Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / شہری ہوا بازی کے شعبہ میں روزگار کے شاندار مواقع

شہری ہوا بازی کے شعبہ میں روزگار کے شاندار مواقع

ڈگری کامیاب اہل ، دفتر سیاست میں سنیل کشن ڈائرکٹر انٹیگرٹیڈ اکیڈیمی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان میں شہری ہوا بازی کے شعبہ میں ایرلائنز کے مختلف زمرہ جات میں روزگار کے شاندار مواقع ہیں ۔ ایرپورٹ میں گراونڈ لیول سے لے کر ایر ہوسٹس تک کے لیے مواقع ہیں اور اس کے لیے انٹر میڈیٹ اور ڈگری کامیاب نوجوان امیدوار اہل ہیں ۔ تعلیمی قابلیت کے ساتھ عمر کی حد بھی دیکھی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار یہاں سیاست گولڈن جوبلی ہال میں ایر لائنز سکٹر کے روزگار کے مواقع کے سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سنیل کشن ڈائرکٹر انٹیگریٹیڈ ٹریننگ اکیڈیمی نے اپنے لکچر میں کیا اور بتلایا کہ انہیں زائد از 35 سالہ عملی تجربہ ہے جس کی بنیاد پر وہ نئی نسل کو اس شعبہ سے جوڑنے کے لیے ترغیب دے رہے ہیں ۔ مسز فریدہ نے مسلم لڑکیوں اور خواتین کو بھی اس شعبہ میں روزگار مواقع سے واقف کروایا ۔ ان کو پرکشش تنخواہوں کے ذریعہ اس کو حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ مسٹر ایس اشوک چیف آپرینٹنگ آفیسر نے ایرلائنز اور ایرپورٹ میں مختلف نوعیت کے پوسٹ پر تقررات کے مواقع سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر مسٹر زاہد فاروقی اور ایم اے حمید موجود تھے ۔ آخر میں طلباء اور نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT