Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / شہر احمد آباد میں آج پٹیل برادری کا احتجاجی مظاہرہ

شہر احمد آباد میں آج پٹیل برادری کا احتجاجی مظاہرہ

پولیس کی اجازت کے بغیر جلوس نکالنے پر تصادم کااندیشہ
احمد آباد ۔ 24 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) شہر احمد آباد میں پٹیل برادری کے ارکان اور بی سی کوٹہ کے مطالبہ پر زور دینے کیلئے کل یہاں زبردست مظاہرہ سے قبل برادری کیلیڈروں نے بتایا کہ ضلع کلکٹریٹ تک ایک مہاکرانتی ریالی بھی نکالی جائے گی۔ گو کہ پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ انہوں نے اس ریالی کے پیش نظر کل شہر میں بند منانے کا اعلان کیا ۔ کنوینر پائیدار ونامت اندولن سمیتی مسٹر پردیک پاٹل جو کہ او بی سی کوٹہ کے تحت پٹیل برادری کیلئے تحفظات کے مطالبہ پر احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔بتایا کہGMDC گراؤنڈ پر کمیونٹی کیارکان اکھٹا ہونے کے بعدمہا کرانتی ریالی نکالی جائے گی جس میں 25 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اچانک ریالی نکالنے کے اعلان پر سرکاری انتظامیہ حیرت زدہ ہوگیا ہے کیونکہ منتظمین نے صرف جلسہ عام کیلئے درخواست پیش کی تھی جس میں ریالی کاتذکرہ نہیں ہے۔ دریں اثناء جوائنٹ کمشنر پولیس (اسپیشل برانچ) وکاس سہانے نے بتایا GMDC گراؤنڈ پر اجتماع کی اجازت دی گئی ہے اور ریالی کیلئے کوئی درخواست  پیش نہیں کی گئی۔ لہذا اس پر پابندی رہے گی۔تاہم پٹیل برادری نے پولیس کے امتناعی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبہ کیلئے ریالی نکالنا ضروری ہے اور بتایا کہ کسی بھی صورت میں  یہ ریالی منسوخ نہیں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT