Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر اور اضلاع میں بارش کا امکان

شہر اور اضلاع میں بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 25جولائی ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد  کے علاوہ تلنگانہ اور ساحلی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ ساحلی آندھرا میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ‘ حیدرآباد ‘ کریم نگر ‘ محبوب نگر ‘ میدک ‘ نلگنڈہ ‘ نظام آباد ‘ رنگاریڈی اور ورنگل میں ہلکی یا اوسط بارش کا امکانہے ۔ رائلسیما میں بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT