Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر اور اضلاع میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش

شہر اور اضلاع میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور پڑوسی علاقوں کے علاوہ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں کل رات سے کبھی ہلکی اور کبھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دن کے دوران دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں اوسط یا موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی اور کہا کہ بالخصوص تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون پوری شدت کے ساتھ سرگرم ہوچکا ہے ۔ نظام آباد ، کریم نگر ، کھمم ، ورنگل ، نلگنڈہ ، میدک ، رنگاریڈی اور محبوب نگر میں بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ شب تلنگانہ کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ۔ بالخصوص راما گنڈم میں جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک 132 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ تاہم بارش کو اس شدت میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کمی بھی متوقع ہے کیوں کہ اختتامی مانسون ملک کے مشرقی علاقوں کی سمت پیشرفت کررہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT