Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / شہر حلب پر بشارالاسد حکومت کا مکمل قبضہ:فوج

شہر حلب پر بشارالاسد حکومت کا مکمل قبضہ:فوج

دمشق ۔ /22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کو باغی جنگجوؤں سے مکمل طور پر آزاد کروالیا گیا ہے ۔ 6 سالہ خانہ جنگی کے بعد اس علاقہ پر حکومت کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے ۔ سرکاری فوج کے احمد قراہ علی نے کہا کہ 4 ہزار سے زیادہ جنگجو حلب کا تخلیہ کرچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے تخلیہ کی نگرانی کیلئے اپنے مبصرین تعینات کئے تھے ۔ سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے حلب سے تخلیہ کی نگرانی کیلئے مبصرین کی تعیناتی کی ہدایت دی تھی ۔ روس نے تخلیہ کے معاہدہ کی ثالثی کی تھی ۔ گزشتہ سال شام اور حکومت ترکی میں جو باغیوں کی حامی ہے معاہدہ طئے پایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT