Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں سوائن فلو سے ایک اور شخص کی موت

شہر حیدرآباد میں سوائن فلو سے ایک اور شخص کی موت

حیدرآباد 14فروری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں سوائن فلو سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ گاندھی اسپتال میں سوائن فلو کے علاج کے دوران شمس آباد کے رہنے والے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ اس اسپتال میں فی الحال سوائن فلو سے متاثر دس افراد زیر علاج ہیں جن میں چھ چھوٹے بچے شامل ہیں۔ سوائن فلو کی علامات کے ساتھ مزید دو افراد اسپتال پہونچے ۔ اس سال کے آغاز سے سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ۔ تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں کمی دیکھی جارہی ہے اور سوائن فلو کا وائرس ہنوز سرگرم ہے ۔ 110 سے زائد خون کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں ۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باوجود سوائن فلو کا وائرس ختم نہیں ہوا ۔ حیدرآباد اور رنگاریڈی میں سوائن فلو کے معاملات گزشتہ کئی دنوں سے درج کئے گئے ہیں۔ سوائن فلو کے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ ذیابیطس ‘ حاملہ خواتین اور دمہ کے مریضوں کو اس وائرس سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں کئی مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔کئی مریض پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT