Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں ملیریا ،ڈینگو اور وبائی امراض

شہر حیدرآباد میں ملیریا ،ڈینگو اور وبائی امراض

حیدرآباد 20جولائی (سیاست نیوز )شہر حیدرآباد میں موسم بارش کے دوران ملیریا ‘ ڈینگو اور وبائی امراض سے متاثر افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کئی اسپتالوں میں بستروں کی کمی پیش آرہی ہے ۔ سرکاری اندازہ کے مطابق ڈینگو کے 150 ملیریا کے ا170کیسیس یکم جولائی سے درج کئے گئے ہیں۔ فیور اسپتال میں وبائی امراض سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ہر ماہ تقریباً ایسے 400مریض اس اسپتال سے رجوع ہورہے ہیں۔آؤٹ پیشنٹ کے طور پر ایک ہزار سے زائد مریض اپنا علاج کروارہے ہیں۔ آلودہ پانی ‘ صاف صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے اور ناقص غذا کے سبب اس کے واقعات دیکھے جارہے ہیں۔ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ دوسری طرف افسروں نے ہیضہ کے پھیلنے سے انکار کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملات انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہیں اور ایسے بعض واقعات ہی سامنے آئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے احتیاط کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT