Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

شہر حیدرآباد میں وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد 23جولائی (یواین آئی )شہر حیدرآباد میں وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ضلع عادل آباد میں بھی وبائی امراض کے مریض دیکھے جارہے ہیں اور اسپتالوں میں ان کی طویل قطاریں بھی نظر آرہی ہیں ۔ حیدرآباد کے مشہور فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شیکھر نے کہا کہ روزانہ تقریباً دو ہزار مریضوں کا آؤٹ پیشنٹ کے طور پر علاج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیضہ اور وبائی بخار کی علامات کے ساتھ کئی مریض اسپتال پہونچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے معاملات بھی درج کئے گئے ہیں ۔ آلودہ پانی ‘ صاف صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے اور ناقص غذا کے سبب اس کے واقعات دیکھے جارہے ہیں۔ غیر سرکاری طور پر ملی اطلاعات کے مطابق اب تک ہیضہ ‘ ملیریا ‘ ڈینگی اور وبائی امراض کے کئی معاملات درج کئے گئے ہیں جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ دوسری طرف اعلی افسروں نے ہیضہ کے پھیلنے سے انکار کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملات انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہیں اور ایسے بعض واقعات ہی سامنے آئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے احتیاط کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT