Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں گھر گھر پانی کی فراہمی : کے ٹی راما راؤ

شہر حیدرآباد میں گھر گھر پانی کی فراہمی : کے ٹی راما راؤ

حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں گھر گھر پینے کا پانی فراہم کرنا ہی تلنگانہ حکومت کا اہم مقصد ہے۔ علاوہ ازیں شہر حیدرآباد میں عوام کیلئے پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ درپیش نہ رہنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت حیدرآبادی عوام کی تمام تر بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ممکنہ کوشش کرے گی۔ اس طرح شہر حیدرآباد کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے مؤثراقدامات کئے جائیں گے۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں برقی قلت کو ختم کرنے اور عوام کو بلاوقفہ برقی سربراہ کرنے کا اعزاز تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت کو ہی حاصل ہے جبکہ متحدہ آندھراپردیش ریاست میں تلنگانہ کے علاقوں میں ہمیشہ برقی کی شدید قلت پائی جاتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT