Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں 74نالوں پر غیرقانونی تعمیرات

شہر حیدرآباد میں 74نالوں پر غیرقانونی تعمیرات

حیدرآباد 28اگست (یواین آئی )دو دن سے شہر حیدرآباد میں جاری بارش عوام کیلئے زحمت بن گئی۔ شہر میں دوسنٹی میٹر سے زیادہ بارش ہونے سے شہر کی سڑکیں تالاب وجھیلوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ نالوں پر ناجائز قبضوں سے یہ مسئلہ پیداہورہاہے ۔ شہر میں 74نالے تین 390کلو میٹر پر ہیں اس پر بارہ ہزار پانچ سو غیر قانونی تعمیرات موجود ہیں۔ گذشتہ سال کی بارش کے بعد بلدیہ نے ان عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نالوں کی توسیع کا اعلان کیاتھا اس کے لئے چار مرتبہ سروے بھی کروایاگیا اور 1100 سے زائد عمارتوں کو فوراً برخواست کرنے کے لئے 230 کروڑروپئے بھی منظورکئے گئے تھے لیکن اب تک یہ صر ف کاغذی کاروائی تک ہی محدود ہوکررہ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جب بلدیہ کمشنر سے دریافت گیا توان کاکہناہے کہ نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کی برخواستگی کے لئے کاموں کے لئے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں۔ بہت جلد کاموں کا آغاز ہوگا۔ بارش زیادہ ہونے پر مکانوں میں پانی داخل ہونے کا مسئلہ شمالی حیدرآباد یعنی نئے شہر میں ہے جبکہ جنوبی شہر میں نظام دور کے ڈرینج سسٹم کی وجہ سے یہاں یہ مسئلہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT