Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد کی عالمی سطح کے موقف میں گراوٹ

شہر حیدرآباد کی عالمی سطح کے موقف میں گراوٹ

آبرسانی کی خستہ صورتحال ، ناقص سڑکیں ، غیر معیاری برقی ، پول مرسر کمپنی کے سروے میں انکشاف
حیدرآباد۔15مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ شہر حیدرآباد کو عالمی شہروں کے مطابق ترقی دینے کے اعلانات کرتی آئی ہے اور ہر منصوبہ کو عالمی طرز۔ کے منصوبہ سے تعبیر دیتے ہوئے اس میں تاخیر کی جانے لگی ہے۔ شہر حیدرآباد کی ترقی کے متعدد دعوے کئے جانے لگے ہیں لیکن اس کی پول مرسر کمپنی کے سروے نے کھول دی ہے کہ گذشتہ ایک برس کے دوران شہر حیدرآباد کے عالمی موقف میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرسر کمپنی نے جو سروے اور رینکنگ کی ہے اس کے اعتبار سے حیدرآباد کو ملک میں رہائش کے لئے سرفہرست قرار دیا گیا ہے لیکن اگر اس رپورٹ کی عالمی رینکنگ کا جائزہ لیا جائے تو اندرون ایک برس حیدرآباد کی عالمی رینکنگ میں 5رینک کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے کیونکہ سال گذشتہ حیدرآباد کو عالمی سطح پر 139واں مقام حاصل ہوا تھا اور جاریہ سال حیدرآباد کو 144واں مقام حاصل ہوا ہے لیکن رینک میں آنے والی اس گراوٹ کو بھی ریکارڈ کے طور پر پیش کیا جانے لگا ہے۔ مرسر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رپورٹ میں شہر میں آبرسانی کی خستہ صورتحال کے علاوہ شہر کی ناقص سڑکو ںاور غیر معیاری برقی سربراہی کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے لیکن شہریوں کی جانب سے کئے جانے والے متبادل انتظامات کے متعلق بھی اس میں تذکرہ موجود ہے۔ حیدرآباد میں پینے کے پانی کی سربراہی کی شکایات کا تذکرہ کرتے ہوئے رپورٹ کے تیارکنندگان نے شہریوں کی ان شکایات کا احاطہ کیا ہے جس میں آلودہ پانی کی سربراہی اور سربراہی میں کئے جانے والے ناغہ کے متعلق ہوتی ہیں۔ اسی طرح غیر معلنہ برقی کٹوتی کا تذکرہ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر حیدرآباد کے بیشتر مکانات میں انورٹر اور اپارٹمنٹس میں جنریٹر نصب ہیں جس کی بنیادی وجہ غیر معیاری برقی سربراہی ہے جو کسی بھی وقت منقطع ہوسکتی ہے۔ مرسر کی رپورٹ میں شہر کی سڑکوں اور جرائم کی صورتحال کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ۔ شہر کی سڑکوں کی حالت کے لئے حیدرآباد میٹرو ٹرین کے کاموں کو ذمہ دار قرار دینے کے ساتھ ساتھ بارش میں سڑکوں کے بہہ جانے کے واقعات کا بھی احاطہ کرتے ہوئے یہ ادعا کیا گیا ہے کہ ان امور کے سبب شہر حیدرآباد کے رینک میں عالمی سطح پر گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اگر ان امور میں بہتری پیدا ہوتی ہے تو حالات میں تبدیلی رونماء ہو سکتی ہے اور آئندہ برسوں کے دوران شہر حیدرآباد کے عالمی رینک میں بہتری پیدا ہونے کے امکانات ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT