Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد رہائش کیلئے بہترین مقام

شہر حیدرآباد رہائش کیلئے بہترین مقام

عوام معیاری زندگی گزارسکتے ہیں، کوالیٹی آف لیونگ رپورٹ

حیدرآباد۔14مارچ (سیاست نیوز) حیدرآبادکو ’مرسر‘ نے تیسری مرتبہ رہائش کے لئے بہترین اور معیاری شہر قرار دیا ہے اور پونے کو بھی اسی صف میں کھڑا کیا گیا جہاں ہر اعتبار سے رہنے کیلئے یہ شہر معیاری اور بہتر ہیں۔ کوالیٹی آف لیونگ رپورٹ 2017میں ہندستانی شہروں میں حیدرآباد کو ’مرسر‘ نے ملک کا بہترین اور معیاری رہائشی شہر قرار دیا ہے اور ملک کے دیگر شہروں کو بالخصوص تجارتی مراکز اور میٹرو پولیٹین کہلانے والے شہروں کو بھی شہر حیدرآباد سے پیچھے کردیا گیا ہے۔ ’مرسر‘ شہروں کے معیار اور رہائشی سروے کرنے والا ادارہ ہے۔ عالمی شہروں کی فہرست میں حیدرآباد کو 144واں اور ہندستانی شہروں میں پہلا مقام حاصل ہے جبکہ ممبئی کو عالمی سطح پر 154واں، دہلی کو 161ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔ حیدرآباد میں برقی اور وولٹیج کے مسائل کا بھی رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی حیدرآباد پولیس کی ستائش کی گئی۔آبرسانی صورتحال اور آبی سربراہی کی مسدودی کی تفصیلات بھی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ Mercer نامی کمپنی کے اس سروے میں بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد ملک کے دیگر شہروں کے مقابلہ میں جرائم کی شرح کے اعتبار سے محفوظ ہے اور کفایتی ہونے کے سبب اس مقام پر برقرار ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT