Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / شہر رمضی کے وسیع علاقہ پر حکومت کا دوبارہ قبضہ

شہر رمضی کے وسیع علاقہ پر حکومت کا دوبارہ قبضہ

بغداد ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی فوج نے آج جنوبی شہر رمضی کے وسیع علاقہ پر جس پر گذشتہ ماہ مئی میں دولت اسلامیہ نے قبضہ کرلیا تھا، اپنا قبضہ بحال کرلیا دولت اسلامیہ نے عراقی فوج کو شہر رمضی کے علاقہ التمیم سے تخلیہ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ اس علاقہ پر اپنا قبضہ بحال کرنے کیلئے سرکاری فوج کو کئی ماہ تک جدوجہد کرنی پڑی۔ آخرکار آج دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو اس علاقہ سے پسپا کردیا گیا۔ عراقی فوج التمیم میں نصب کی ہوئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT