Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / شہر ممبئی میں بھی جفت اور طاق منصوبہ پر عمل آوری این سی پی لیڈر کے مشورہ پر وزیر فینانس کا تیقن

شہر ممبئی میں بھی جفت اور طاق منصوبہ پر عمل آوری این سی پی لیڈر کے مشورہ پر وزیر فینانس کا تیقن

ممبئی ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت مہاراشٹرا جفت اور طاق منصوبہ کا جائزہ لے رہی ہے ۔ جس پر دہلی میں عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ اگر یہ وہاں کامیاب ہونے کی صورت میں ممبئی میں بھی روبعمل لایا جائے گا ۔ وزیر فینانس سدھیر منگنیتوار نے ممبئی میں بھی اس فارمولے کو نافذ کرنے این سی پی کے مطالبہ کو قبول کرلیا ہے اور بتایا کہ دہلی کی طرح ممبئی کی سڑکوں پر جفت اور طارق منصوبہ پر عمل آوری کی ضرورت ہے تاکہ شہر کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے ۔ اگر اس منصوبہ کو نافذ کیا گیا تو 50 فیصد گاڑیاں سڑکوں سے ہٹادی جائے گی ۔ اور 26 فیصد کاربن کے اخراج کو گھٹایا جاسکتا ہے جو کہ پٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے مضر صحت دھویں کی شکل میں خارج ہوتی ہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ممبئی شہر میں فضائی آلودگی سطح تشویشناک حد تک بڑھ جانے کے باوجود ہر روز ٹینکرس ، ٹرکرس اور بسیس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ این سی پی ممبئی یونٹ کے صدر سچن اہیر کے مطالبہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ دہلی میں تجربہ کے نتائج کا انتظار ہے اگر وہاں کامیاب ثابت ہوا تو ریاستی حکومت شہر ممبئی میں بھی عمل درآمد کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر ممبئی میں ٹریفک اور آلودگی گھٹانے کے لیے حکومت ہر ممکنہ اقدامات کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT