Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شہر میسور کو صفائی میں پہلا مقام ملنے پر چیف منسٹر کا اظہار مسرت

شہر میسور کو صفائی میں پہلا مقام ملنے پر چیف منسٹر کا اظہار مسرت

شاہ آباد ۔ 18۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صفائی میں دوسری مرتبہ شہر میسور کو ہندوستان بھر میں پہلا مقام دینے پر وزیراعلی کرناٹک و دیگر شخصیتوں کا اظہار خوشی کیا ۔ وزیراعلی کرناٹک سدرامیا نے شہر میسور کو مسلسل دوسری مرتبہ صفائی میں شہر میسور کو ہندوستان بھر میں پہلا مقام دینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی وزارت شہری ترقیات کے ذریعہ میسور کو صاف شہر قرار دیا گیا ہے اس اعزاز کو مسلسل دوسری مرتبہ اپنے حق میں برقرار رکھنے پر وزیراعلی کرناٹک نے شہریان میسور کے علاوہ کارپوریشن کے عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں توقع جبکہ آئندہ میسور میں اس طرح کی صفائی برقرار رہے گی۔ مشہور مجاہد آزادی ( عالمی شہرت یافتہ مجاہد آزادی ) حضرت ٹیپو سلطان نے اپنے دور حکومت میں اپنی ریاست کا نام میسور ہی رکھا تھا جبکہ حضرت ٹیپو سلطان کو دنیا بھرم یں شیر میسور کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اس خبر کو سنکر پورے کرناٹک میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ خصوصاً ہند و پاک کے مشہور صوفی شاعر و سجادہ نشین تقدس مآب حضرت حافظ علاقہ اسحاق عظیم صابری حسامی صدیقی تسکین صابری قائدین کانگریس سابق وزیر کرناٹک گروناتھ موجود ایم ایل اے شاہ آباد شریف جی رام کرشنا ڈاکٹر انور ہاشمی ، دوبئی کامریڈ مختار قادری ( سعودی ) محمد ایاز مکہ شریف حاجی کریم مدینہ شریف وغیرہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔ سجادہ نشین نے بچوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

TOPPOPULARRECENT