Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر میں آوارہ کتوں کی پھر ایکبار دہشت

شہر میں آوارہ کتوں کی پھر ایکبار دہشت

چیتنیہ پوری میں کمسن و نوجوان کتوں کے حملوں میں زخمی
حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز)  سائبر آباد کے علاقہ چیتنیہ پوری میں آوارہ کتوں نے ایک بار پھر دہشت  مچادی ۔ آوارہ کتوں کے حملہ میں ایک 9 سالہ لڑکی پرنیتا اور 20 سالہ نوجوان بھانو دونوں زخمی ہوگئے ۔ تاہم افسوس کہ مقامی ہاسپٹلس میں ویاکسن نہ ہونے کے سبب انہیں فیور ہاسپٹل (کورنٹی) کو منتقل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر کے وقت 4 سالہ پرنیتا اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھی کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا اور اس کمسن کو زخمی کردیا ۔ جس کے بعد قریب میں موجود بھانو نامی 20 سالہ نوجوان پر حملہ آور ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں آوارہ کتوں کی بہتات کے متعلق شہریوں نے شکایت کی تھی تاہم بلدی حکام پر الزام ہے کہ انہوں نے لاپرواہی کامظاہرہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT