Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں اسپورٹس کامپلکس قائم کرنے کا اعلان

شہر میں اسپورٹس کامپلکس قائم کرنے کا اعلان

گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا معائنہ ، مئیر جی ایچ ایم سی بی رام موہن
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں عنقریب بڑے اسپورٹس کامپلکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ہمہ مقصدی کھیلوں بالخصوص تیراکی میں عالمی معیار کی سہولتیں اس اسپورٹس کامپلکس میں فراہم کی جائیں گی ۔ یہ بات مئیر حیدرآباد مسٹر بی رام موہن نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں حسین ساگر کے قریب واقع گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا معائنہ کیا اور اس ٹرانسفر اسٹیشن کے قریب واقع کھلی اراضی پر عالمی معیار کے اسپورٹس کامپلکس کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے سفارش تیار کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینک بینڈ حسین ساگر کے قریب اتنی اہم اراضی کو خالی رکھنا مناسب اقدام نہیں ہوگا ۔ انہوں نے اس اسپورٹس کامپلکس میں تیراکی سوئمنگ کو خصوصی اہمیت دینے کا حکم دیا اور کہا کہ فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے عالمی معیار کی سہولت بخش خدمات کو فراہم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر مئیر حیدرآباد کے علاوہ زونل کمشنر گورویل چیف انجینئر سریش کمار ، اسپورٹس شعبہ کے او ایس ڈی پریم کمار و دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT