Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں اپنی طرز کی منفرد ڈرائیوین کیفے کا آغاز،موٹر سیکلوں سے لے کر لکثرری کاروں کی کرایہ پر فراہمی

شہر میں اپنی طرز کی منفرد ڈرائیوین کیفے کا آغاز،موٹر سیکلوں سے لے کر لکثرری کاروں کی کرایہ پر فراہمی

اسٹارٹ ۔ اپ کی منصوبہ بندی پر جناب زاہد علی خاں اور کمشنر ٹرانسپورٹ کا اظہار مسرت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ہماری ریاست تلنگانہ بالحصوص حیدرآباد میں تعلیم یافتہ اور ہونہار نوجوان اسٹارٹس اپس کے ذریعہ اپنی کاروباری صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ایسے ہی نوجوان میں شہر حیدرآباد کے علمی اور معزز گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ، کرار طاہر ، اشوین جین ، ایس ایم جین ، نبیل حسین اور متین حسین بھی شامل ہیں ۔ ان نوجوانوں نے اپنی اختراعی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں اپنی طرز کی منفرد اسٹارٹ ۔ اپ ڈرائیوین بائی یو (Drive-in) شروع کی ہے ۔ اس طرح ڈرائیون بائی یو اسٹارٹ اپ کو ہندوستان کی پہلی انٹی گریٹیڈ سیلف موبیلٹی سرویس پرووائیڈ ( موبیلٹی خدمات فراہم کنندہ ) کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے ۔ اس ڈرائیون کیفے کا افتتاح آج پی پربھاکر ریڈی ایم پی (میدک ) کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ، ٹرانسپورٹ کمشنر تلنگانہ مسٹر سندیپ کمار سلطانیہ آئی اے ایس مسٹر کے وامن راؤ چیرمین کپیل گروپ آف کمپنیز نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اس واٹس اپ اور کیفے کی سجاوٹ اس کی منصوبہ بندی وغیرہ سے کافی متاثر ہوئے ۔ اس کیفے میں صارفین کو جہاں پرسکون ماحول میں بیٹھ کر کافی چائے اور اسناکس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا وہیں وہ سیکل سے لے کر ہمہ اقسام کی بائیکس ، نانو کار سے لے کر میڈان ایس یو وی / ایم یو وی تمام لکثرری اور سپرکاریں کرایہ پر سیلف رائیڈ اور سیلف ڈرائیو کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ کپیل ٹاور مقابل آئی سی آئی سی بنک بلڈنگ فینانشیل ڈسٹرکٹ گچی باولی میں واقع ڈرائیوین کیفے کے شریک بانی کرار طاہر کے مطابق ڈرائیوین کے قافلے میں 150 کاریں 50 موٹر سیکلس اور 7 سیکلس شامل ہیں ۔ کمپنی کے ذمہ داروں نے موٹر سیکلوں کاروں وغیرہ سے کہیں زیادہ اپنے صارفین کی سیفٹی پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ کاروں اور موٹر سیکلوں کو جی پی ایس سے مربوط کیا گیا ہے ۔ جس کے ذریعہ ان گاڑیوں کی اسپیڈ اور نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے ۔ گاڑیاں کرایہ پر حاصل کرنے سے قبل صارفین کو محفوط ڈرائیونگ کے بارے میں سمجھایا جاتا ہے ۔ کرار احمد طاہر نے مزید بتایا کہ آئندہ تین برسوں میں گاڑیوں کے قافلہ میں دوگنا اضافہ کا منصوبہ ہے اور سارے ملک میں سرگرمیوں کو وسعت دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT